پشاور دھماکے کے شہداء کی تعداد 100ہوگئی ،علاقے کی فضا سوگوار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پشاور، مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ ،

100افراد شہید ، 100 سے زائد زخمی ہوگئے

  ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ مسجد میں ظہر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کے باعث مسجد کی چھت گر گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مین گیٹ سے داخل ہوا، تین سے چار سیکیورٹی لائنز عبور کرکے مسجد میں پہنچا۔ دھماکے کے بعد تھانے کا مین گیٹ بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا
دوسری جانب نگراں وزیراعلی محمد اعظم خان نے دھماکے کے بعد پشاور کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا سرگرم ہونا بہت خطرناک ہے۔ دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہیں، وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں دہشت گردوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔
عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پشاور پولیس لائن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے، اپنی انٹیلی جنس کو بہتر بنانے اور پولیس کو مناسب سہولیات سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔ میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے لیے ہیں۔ میں ان کے ساتھ ہوں، میری دلی تعزیت ہے۔

بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات اور عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات معنی خیز ہیں
۔

مولانا فضل الرحمان جے یو آئی
سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور کی مسجد میں بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہا ہے۔ اللہ تعالی سے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

چیئرمین/ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلی بلوچستان
دریں اثنا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

محمود خان
سابق وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکہ انتہائی دلخراش ہے، انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com