دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، قومی کرکٹر ز کی پشاور دھماکےکی مذمت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ظہر کی نماز کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

گزشتہ روز پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں نماز ظہر کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں مسجد کے امام اور پولیس اہلکاروں سمیت شہداء کی تعداد 83 ہو گئی ہے جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہادر قوم ہیں، یہ سانحہ نہ تو ہمارے حوصلے کو توڑ سکتا ہے اور نہ ہی ہماری مساجد کو خالی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دل میں ایک ہی سوال آتا ہے کہ ہم کس سے شکایت کریں، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں پشاور کے عوام کے ساتھ ہیں، یہ دلخراش واقعہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پشاور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کے لوگوں کو تکلیف میں دیکھ کر میرا دل روتا ہے، میری دعا ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوں

۔علاوہ ازیں سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پشاور مسجد دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com