توشہ خانہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیںپاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، ٹرائل کورٹ نے  عمران خان کو نوٹس بھیج دیا 

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے مجرمانہ کارروائی کے مقدمے میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تاریخ 7 فروری مقرر کی گئی ہے جب کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔عدالت نے عمران خان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ سے پوچھا کہ عمران خان کے پاس پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟ اس پر علی بخاری نے کہا کہ 5 منٹ دیں، بیرسٹر گوہر عدالت پہنچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نااہل قرار

علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ آج پاور آف اٹارنی جمع کرائیں۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ شارٹی بانڈز آنے تک پاور آف اٹارنی نہیں دے سکتے۔ اس دوران کمرہ عدالت میں عمران خان اور الیکشن کمیشن کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com