پنجاب اورکے پی میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے گورنر زکو پھر خط لکھ دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنرز کو ایک بار پھر خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کی گئی تھی، الیکشن کی تاریخ ابھی نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی، تاہم گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ .

الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل ہونے کی صورت میں گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینا ہوگی جب کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن 24 جنوری کو دونوں گورنرز کو خط لکھ چکا ہے تاہم الیکشن کمیشن کو تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔