موبائل بچوں کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟ جانیے تحقیق

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسمارٹ فون آج کے دور میں ایک بنیادی ضرورت بن چکا ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر اوقات لوگ اپنے بچوں کو چپ کرانے یا کھیلنے کیلئے اپنے بچوں کو ایک سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ دے دیتے ہیں تاکہ بچے ان کو کام کے دوران تنگ نہ کریں ۔

لیکن آپ کی یہ عادت مستقبل میں بچوں کی تعلیمی قابلیت اور جذباتی شخصیت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ماہرین نے بچوں میں اسمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے اس بیماری سے خبردار کیا ہے۔یہ بات سنگاپور میں کی گئی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

اس تحقیق میں بچپن میں اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے اور 9 سال کی عمر میں دماغی کام کے کمزور ہونے کے درمیان تعلق پایا گیا۔تحقیق کے مطابق اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں جیسے منصوبہ بندی، توجہ مرکوز کرنا، ہدایات یاد رکھنا اور کاموں کے درمیان آسانی سے سوئچ کرنے کی صلاحیت۔یہ دماغی افعال جذبات کے ضابطے، سیکھنے، تعلیمی کامیابی اور دماغی صحت کے لیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مالٹے کھانا صحت کیلئے کیوں ضروری؟

مطالعہ کے دوران 437 بچوں کے ای ای جی اسکینز سے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ان بچوں کے دماغی افعال کا پہلے ایک سال کی عمر میں جائزہ لیا گیا، اس کے بعد 18 ماہ اور پھر 9 سال کی عمر میں۔والدین نے ہر بچے کے اسکرین ٹائم کی اطلاع دی۔ محققین نے بچپن میں اسکرین ٹائم اور 9 سال کی عمر میں دماغی افعال کے درمیان تعلق دریافت کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال بچوں کے دماغی افعال کو کس حد تک نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دماغ کے یہ افعال سماجی، علمی اور عملی زندگی میں کامیابی کو متاثر کرتے ہیں اور ان سے ہم اپنا خیال رکھنا بھی سیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

دیسی گھی کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے یا فائد ہ مند؟ جانیے تحیقی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ذہنی افعال بچپن سے بلوغت تک قدرتی طور پر نشوونما پاتے ہیں لیکن وہ روزمرہ کی زندگی کے تجربات سے متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کو حقیقی دنیا سے سیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ بڑوں سے رابطہ اور ان کی تعلیمات کا کوئی نعم البدل نہیں۔

ماہرین کے مطابق اس عادت کے نتیجے میں بچوں کے لیے حقیقی اور خیالی دنیا میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com