270
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق دیئے گئے بیان پر قائم ہوں وہ شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں یہ دعویٰ وہ کرتے ہیں جنکی کوئی عزت ہوتی ہے
عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوتیں تو عام انتخابات نہ ہوتے۔ اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت دم توڑ چکی ہے۔ اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی۔ 90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ .
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ صحت یاب ہونے کے بعد انتخابی مہم شروع کروں گا، میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا باقی ہے۔