فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ، پی ٹی آئی رہنما

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہو گئے۔

فواد چوہدری کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی، فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
سینئر وکیل سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

فواد چوہدری نے منشی کس کو کہا؟گرفتاری کیوں ہوئی، تفصیلات سامنے آگئیں

 

جج فیضان گیلانی نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت اس شرط پر دے رہے ہیں کہ فواد چوہدری بات نہیں دہرائیں گے۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن اور استغاثہ نے فواد چوہدری کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غداری کی ایف آئی آر درج کرائی

انہوں نے کہا کہ میں نے جو کہا میں اس پر قائم ہوں، تمام ادارے میرے لیے قابل اعتماد ہیں، آپ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہم غدار ہیں؟ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، انتخابات کرائیں اور منتخب لوگوں کو حکومت دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مقدمات اور جیلیں ہمارے خوابوں کے سامنے توہین آمیز ہیں، سیاسی جماعتوں اور اداروں میں کوئی فاصلہ نہیں ہونا چاہیے، سب لوگوں کو شامل کرکے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا ساتھ دیا، پارٹی قیادت ہمارے ساتھ کھڑی ہے، فرخ حبیب کا خصوصی شکریہ جنہوں نے میرے لیے جدوجہد کی

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا جہلم اور میانوالی کے ایم این اے غدار ہیں ؟ مراد سعید اور محمود خان نے کئی بار کہا افغانستان سے تعلق ٹھیک نہیں، دہشت گردی واپس آئے گی۔

شاہد خاقان عباسی، مصطفی نواز، حنیف عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میرا جیل جانا برا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com