عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس میں لارجر بنچ بنے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مبینہ طور پر بیٹی ٹیریان ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، انہیں الیکشن کمیشن سے تصدیق کرنی ہوگی کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے، الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفکیشن کا نوٹیفکیشن طلب کر ینگے ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار نے عمران خان کے 2018 کے حلف نامے کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان جیڈ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق کیس میں عدالت میں تحریری جواب جمع کرایا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس کو سننے کی مجاز نہیں ہے۔ .

عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں یہ بھی کہا کہ جس جج نے پہلے یہ کیس سننے سے معذرت کر لی وہ دوبارہ کیس کیسے سنیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا