القاعدہ کیلئے کام کرنیوالا پاکستانی شہری گوانتاناموبے جیل سے رہا

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) القاعدہ کے لیے کام کرنے والے پاکستانی شہری ماجد خان کو 10 سال بعد امریکا کی بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل سے رہا کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے ماجد خان کی وسطی امریکی ریاست بیلیز منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ماجد خان کو سی آئی اے نے 2003 میں گرفتار کیا تھا، انہیں القاعدہ کے لیے کام کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جو اب پوری ہو چکی ہے۔

گوانتا نا موبے جیل دہشت گردی کے خلاف جنگ کے آغاز میں قائم کی گئی تھی جہاں دنیا بھر سے مسلمانوں کو لا کر قید کیا جاتا تھا، کیوبا کے مشرقی ساحل پر امریکہ کے زیر انتظام علاقے میں واقع ہے۔ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد بہت سے مسلمانوں کو یہاں بند کر دیا گیا ۔

2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے دوران یہاں حراست میں لیے گئے کئی عرب افراد کو شمالی اتحاد نے اغوا کر کے امریکا کے حوالے کر دیا تھا۔ انہیں پہلے افغانستان میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گوانتاناموبے میں قید کر دیا گیا .

امریکی حکومت نے 2013 میں کہا کہ یہاں قید 46 افراد کو بغیر کسی الزام کے ثابت کیے ہمیشہ کے لیے قید کر دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔