128
اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز )شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 87 ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں، مسلح افواج اور پولیس اور دیگر سول آرمڈ فورسز نے قربانیاں دیں۔