مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی عام آدمی کو ریلیف دینے میں مددگار ثابت ہوگی،شہبازشریف

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذرائع پر کام کر رہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا، کے تھری کی شمولیت سے ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے 1100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی ہے، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ دے رہی ہے، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی عام آدمی کو ریلیف دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے تعاون سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ ‘کے تھری کا افتتاح کیا۔

یہ منصوبہ 1100 میگاواٹ ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سے کل پیداوار 2200 میگاواٹ ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا