ایک طرف اے پی سی کی دعوت د یتے ہیں دوسری طرف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں،تحریک انصاف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر حکومت آل پارٹی کانفرنس  میں قوم کو متحد کرنا چاہتی ہے تو پہلے انتقامی کارروائیاں بند کرے۔

زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ملک کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کو دہشت گردی اور معاشی بحران کا سامنا ہے

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اے پی سی میں شرکت کا پیغام ملا، ایک طرف اے پی سی کی دعوت دے رہے ہیں، دوسری جانب ڈرانے دھمکانے اور مقدمات کا سلسلہ جاری ہے ، پی ڈی ایم حکومت کا ایجنڈا قومی ایجنڈے سے مطابقت نہیں رکھتا، ان کا مقصد اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے، یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

یہ بھی پڑھیں۔

وزیر اعظم نے اے پی سی طلب کر لی،عمران خان کو بھی دعوت

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت بتائے اے پی سی کا ایجنڈا کیا ہے؟ کیا حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اے پی سی کا اجلاس بلانا چاہتی ہے یا قوم کو متحد کرنے کے لیے؟

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ہتھیار نہیں، عمران خان کے جانثار ساتھی ان کی حفاظت کر رہے ہیں، پہلے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لی گئی، اب عمران کے جانثار کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹی آئی رہنما خالد گجر، شبیر گجر کے کیمپ پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، آئی جی، سی سی پی او سے کہتا ہوں کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، ہم اپنے کارکنوں کے ساتھ ریاستی دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، کارکنوں کو کوئی نقصان پہنچا تو گلہ نہ کیا جائے، نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ نگران حکومت کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

تحریک انصاف وزیر اعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی، اسد عمر

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔