پی ایس ایل 8 کے کمنٹیٹرز کے ممکنہ نام،رمیز راجہ شامل نہیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے لیے ممکنہ کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پریزنٹرز کو کمنٹری پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں کمنٹیٹرز کی بڑی تعداد کو شامل کرنے کا فیصلہ بیک وقت دو مقامات پر میچز ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کے ممکنہ کمنٹری پینل میں مارک بچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان کے نام شامل ہیں جب کہ طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو اور عروج ممتاز بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پی ایس ایل 8 کے ممکنہ پریزنٹرز میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل کے ٹکٹ کتنے کے ملیں گے؟ اعلا ن ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے آئندہ ایک دو روز میں پی ایس ایل 8 کے لیے کمنٹری پینل کے حتمی ناموں کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جب کہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔