اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار ہیں جن کی منفرد کپڑوں میں تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض سنبھالنے کے بعد حازم نے اپنے دفتر کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن دیا کہ اس عہدے پر نارتھ ناظم آباد کی خدمت کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
حازم کی انسٹاگرام پوسٹ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ فیشن کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، وہ کئی پریمیئرز اور ریڈ کارپٹ ایونٹس میں شرکت کر چکے ہیں۔

1
حازم بھنگوار نے قانون اور مارکیٹنگ کی تعلیم حاصل کی اور پھر سرکاری ملازم بننے کا امتحان پاس کیا۔
حازم بھنگوار کو موسیقی کا بہت شوق ہے اور وہ اکثر گانے گنگناتے نظر آتے ہیں اور اپنی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

3
سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق حازم بنگوار 30 دسمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ والدہ فیروز اکبر کا تعلق عراق سے ہے اور وہ ایک آرکیٹیکٹ ہیں اور والد علی اکبر بنگوار پاکستان میں ڈی آئی جی جنرل آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ نیویارک میں پلے بڑھے اور فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں اپنی پہلی ڈگری AUI لندن سے حاصل کی اور بعد میں لندن سے اپنی دوسری ایل ایل بی کی۔
انہیں لکھنے کا بھی شوق ہے اور انہوں نے جیسی جے، فیوچر، سیارا، جوئلز، ٹی پین، جیسن ڈیرولو، پٹبل، نکی میناج جیسے فنکاروں کے لیے گانے لکھے ہیں۔
اس نے اپنا پہلا گانا نومبر 2019 میں ریلیز کیا جو ایک ہفتے کے اندر جنوبی کوریا، ہنگری، مصر اور ہندوستان وغیرہ میں ٹرینڈ ہوا۔

2
حازم بھنگوار نے کوریا میں فیشن شو کے دوران ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہوئے۔
وہ پاکستان میں حازم فاؤنڈیشن کے نام سے ایک خیراتی ادارہ بھی چلاتے ہیں، جو اس وقت کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔