اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی میت پاکستان لانے کے لیے پاکستانی قونصلیٹ کو درخواست دے دی۔
سابق صدر پرویز مشرف کی میت لانے کے لیے طیارہ کل صبح 11 بجے دبئی کے لیے پاکستان سے روانہ ہوگا۔
خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ پہنچے گا۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں۔ جنرل (ر)پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق صدر جنرل( ر) پرویزمشرف طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ 2016 سے علاج کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم تھے۔