عمران نے ہر جگہ پاکستان کو نقصان پہنچایا، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، عمران نے ہر جگہ پاکستان کو نقصان پہنچایا، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملتان کے شیروں کو نواز شریف کی طرف سے سلام، آج مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کا دن ہے، کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام، نواز شریف، شہباز شریف کو مہنگائی کا احساس ہے۔ ہاں، ہمیں احساس ہے کہ لوگوں کے گھروں میں مسائل ہیں،

مسلم لیگ (ن)  کی  سینئر نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔ پاکستان کی ترقی میں نواز شریف کا ہاتھ ہے، نواز شریف کے 4 سالوں میں بجلی، گیس اور چینی کی قیمت نہیں بڑھی، جب بھی نواز شریف کی حکومت آئی بڑے بڑے منصوبے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانی پڑی ہیں  گھڑی چور کو سیاست سے باہر پھینکنا ہو گا، شہباز شریف صبح 6 بجے دفتر آتے ہیں، 12 بجے نہیں، اپنے گھر کی معیشت ٹھیک کر کے ملک کو تباہ کر دیا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر تم  نے نواز شریف سے حکومت کرنا نہ سیکھا ہوتا تو اپوزیشن کرنا سیکھ لیتے، ان مشکلات سے ضرور نکلیں گے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان خود بزدلوں کی طرح زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے کوئی انتقام نہیں لیا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔