اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کی گئیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، ایک ماہ ہو گیا ہے لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا لیکن الیکشن نہیں ہوئے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے انہوں نے جیل بھرو تحریک کو پرامن جدوجہد قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے اس لیے ہڑتال نہیں کررہے، ایک طریقہ یہ ہے کہ پہیہ جام کریں۔ .
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما انکشافات کے بعد مریم نواز کو جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں کیا گیا جن پر کرپشن کے مقدمات تھے انہیں شاہانہ انداز میں جیل میں رکھا گیا، اگر 90 دن بعد الیکشن ہوا تو میں آئین کا محافظ ہوں آرٹیکل چھ لگے لگا
عمران خان نے کہا کہ 20 سے 25 دن ہوگئے، الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد بڑھ رہا ہے، 25 مئی کو پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کے بعد بہت سے لوگ ذہنی طور پر متوازن نہیں ہیں