323
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت میں ایک اہم سرکاری محکمے نے شہریوں کو ویلنٹائن ڈے منانے کا انوکھا مشورہ دیا ہے۔
دنیا بھر میں 14 فروری کو محبت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن بھارت میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی سرکاری تنظیم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شہریوں کو ایک دلچسپ مشورہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مثبت توانائی اور مشترکہ خوشیاں بانٹنے کے لیے 14 فروری کو کاو ہگ ڈے کے طور پر منائیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں گائے کو مذہبی حیثیت حاصل ہے اور ہندووں کی بڑی تعداد اس کی پوجا کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی ہے۔اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے مغربی ثقافت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ثقافت اور ثقافت کی وجہ سے ہماری مذہبی روایات معدومیت کے دہانے پر ہیں اس لیے 14 فروری تمام لوگوں کے لیے گائے کو گلے لگانے کا دن ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں منائیں اور خوشیاں بانٹیں۔