پوری قوم آئین کے تحفظ کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائداعظم آئین کے امین تھے، اسی لیے ہماری ریاست کی بنیاد آئین پاکستان ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرارداد مقاصد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بادشاہت صرف اللہ رب العزت کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ریاست پاکستان اس مقدس امانت کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی، انتخابات میں آئینی مدت سے انحراف ریاست کی بنیاد ہلانے کے مترادف ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آج پوری قوم آئین کے تحفظ کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، 90 دن میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے اور اس سے کوئی انحراف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔