معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نگار اور کالم نگار امجد اسلام امجد 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امجد اسلام امجد کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1964 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) پاس کیا اور تدریس سے منسلک ہوئے،   1975 میں امجد اسلام امجد پنجاب آرٹ کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔

وہ ‘اردو سائنس بورڈ  اور ‘چلڈرن لائبریری کمپلیکس سمیت مختلف سرکاری اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔

امجد اسلام امجد کو شاعر، ڈرامہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے شہرت ملی، امجد اسلام امجد کا شعری مجموعہ برزخ اور جدید عربی نظموں کے تراجم آئینہ کے عنوان سے شائع ہوئے۔

اس کے علاوہ تنقیدی مضامین کی ایک کتاب ’’تسیرت‘‘ بھی ان کی تصنیف ہے۔

امجد اسلام امجد کی شاعری اور نثر 40 سے زائد کتابوں سے مزین ہے، جب کہ ان کی ادبی خدمات کے صلے میں انہیں پانچ مرتبہ ٹیلی ویژن کے بہترین مصنف، 16 گریجویٹ کے طور پر ‘صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی  اور ‘ستارہ امتیاز  ملک چکے ہیں

صدر مملکت عارف علوی نے معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امجد اسلام امجد کی شاعری کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے عظیم شاعر، ڈرامہ نگار انتقال کرگئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ امجد اسلام امجد مرحوم اپنے فن میں منفرد تھے، ان کی مثال مشکل ہے، انہوں نے ڈرامہ نگار ی کو ایک نئی جہت سے روشن کیا، امجد کی شاعری انہیں اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com