اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئیں۔زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے کھنڈرات سے لوگوں کی تلاش کا عمل جاری۔
ترکی میں 7 ماہ کے بچے کو 140 گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا گیا، اس کے علاوہ 136 گھنٹے بعد 13 سالہ بچی کو بھی نکال لیا عمارت کے ملبے سے یک 70 سالہ ترک خاتون کو نکالا گیا ۔
ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے باعث 6 ہزار عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ہارپ کیا ہے ؟ کیا ترکی میں آنے والا زلزلہ امریکہ نے ہارپ سے پیدا کیا ؟ سوشل میڈیا پر تہلکہ خیز انکشافات
عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں 26 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ترکی اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد دوگنا ہو سکتی ہے۔؎
مزید پڑھیں
زلزلہ کے 40 گھنٹے بعد خاندان کو زندہ نکال لیا گیا
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی اور شام کے درمیان سرحد پار امدادی مراکز کھولنے کی اجازت دے۔
یہ خبر بھی پڑھیں