اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی ختم کرنے اور گردشی قرضوں کے ذریعے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے جون تک گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو جائے گی۔ بجلی پر 12 سے 13 روپے فی یونٹ کی سبسڈی بھی واپس لی جائےگی
پلان کے مطابق جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 250 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ سرچارج بھی وصول کیا جائے گا۔ اضافے سے 73 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ اس حوالے سے رواں ماہ بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق فروری کے ٹیرف میں اوسطاً 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو گا، مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69 پیسے مہنگی کی جائے گی، جون میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہو گی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں بھی ایک روپیہ 98 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔
جون تک ایکسپورٹ سیکٹر کو کسانوں کے لیے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے ملیں گے، ایکسپورٹرز کے لیے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 51 ارب روپے خزانے میں جمع ہوں گے ۔