اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں قتل کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش فریزر میں رکھ دی۔
بھارت میں قتل ہونیوالی 22 سالہ متاثرہ لڑکی کا تعلق جھجھر سے ہے اور مجرم نجف گڑھ کے گاؤں متراو کا رہائشی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فریزر سے لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ساحل گہلوت نامی شخص کو اپنی گرل فرینڈ نکی یادیو کو قتل کرکے لاش کو فریزر میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں
بے رحم ماں نے نومولود بیٹی کو زندہ دفن کردیا
پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد ساحل نے اعتراف کیا کہ اس نے 10 فروری کو نکی کا موبائل فون ڈیٹا کیبل سے گلا دبا کر قتل کیا، جس کے بعد وہ نکی کی لاش اپنے ڈھابے پر لے گیا اور اسے فریزر میں چھپا دیا۔ اس نے اپنے گھر جا کر اسی دن دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔
مزیر پڑھیں
ملزم نے گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کس سے کیے ؟ دل ہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ
پولیس کے مطابق ساحل نے بتایا کہ وہ اور نکی 2018 سے رشتے میں تھے اور کرائے پر ایک ہی گھر میں رہ رہے تھے۔ نکی کے ساتھ اس کے تعلقات کے بارے میں اس کے گھر والوں کو بھی معلوم تھا لیکن اہل خانہ نے ساحل کی شادی کسی اور لڑکی سے کرنے کا فیصلہ کیا۔
جس کے بعد ساحل پر شادی کے لیے خاندانی دباؤ بڑھنے لگا لیکن جب نکی کو اس بات کا علم ہوا تو نکی کے اعتراض پر ساحل نے اسے قتل کر کے لاش فریزر میں رکھ دی اور اسی دن جا کر دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
9 سالہ بچہ ذبح ،لاش کے ٹکڑے بلی کے آگے پھینک دئیے گیے