363
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا
اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔کراچی کی جانب سے حیدر علی نے 59 اور شرجیل خان نے 34 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
پشاور زلمی کی پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو شکست
سلام آباد کی جانب سے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں انہیں پشاور زلمی نے شکست دی تھی۔
یہ خبربھی پڑھیں
پی ایس ایل، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی