ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بلے باز ریلی روسو نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 66 رنز بنائے۔ پشاور کے سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

 پی ایس ایل ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا 

ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے بولرز ہیں، بولرز کو پچ پر مدد ملے گی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ نئی ہے اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پشاور زلمی نے ایک میچ کھیل کر اسے جیتا ہے۔

مزید پڑھیں

پشاور زلمی کی پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو شکست  

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com