213
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی میں آنے والے زلزلے میں زندہ بچ جانے والے شامی خاندان کے 5 بچوں سمیت 7 افراد آگ لگنے سے جاں بحق
قونیہ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے زلزلے سے متاثرہ ایک ہی خاندان کے 4 سے 13 سال کے 5 بچوں سمیت 7 افراد ایک منزلہ میں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
بیان کے مطابق عمارت میں 14 افراد رہائش پذیر تھے، آگ لگنے سے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے سے متاثرہ شامی خاندان گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کے بعد ترکی کے جنوب مشرقی علاقے
سے مرکزی علاقے قونیہ منتقل ہو گیا۔
واضح رہے کہ ترکی میں 40 لاکھ سے زائد شامی باشندے آباد ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں
سے ہے جہاں گزشتہ ہفتے 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی۔یاد رہے کہ ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے
نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔