زلزلے میں پیدا ہونے والا شخص 24 سال بعد زلزلے میں ہی چل بسا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) زلزلے میں پیدا ہونے والا شخص 24 سال بعد زلزلے میں ہی چل بسا

زلزلے میں جاں بحق ہونیوالے عثمان انیس کی والدہ نے اپنے بیٹے کی مختصر زندگی کے بارے میں بتایا اور انکشاف کیا کہ عثمان 1999 میں ترکی کے شہر غازی انتیپ میں پیدا ہوئے، اس دوران زلزلہ آیا تھا اور اب 2023 میں ترکی کے جنوب میں آنے والے زلزلے میں عثمان زندگی کی بازی ہار گیا

عثمان کی والدہ آسے باس ترک نے 6 فروری کی رات کے بارے میں بتایا جو ان کی زندگی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی۔اس نے بتایا کہ اس رات جب میں نے آنکھ کھولی ہر چیز زو ر زور سے ہل رہی تھی میں نے فوراً اپنے شوہر کو اٹھا کر دیوار سے لگا دیا، جیسے ہی میں اپنے بچوں کی طرف بڑھی تو چھت مجھ پر گر گئی

 آسے باس ترک کے مطابق 7.7 کے زلزلے کی رات میرا بڑا بیٹا عثمان اپنے بھائی امیرحان کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سو رہا تھا ۔عثمان کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا بہت بہادر تھا، وہ پہاڑ کی طرح تھا، میں سمجھتی تھی کہ عثمان اپنے بھائی کو بچائے گا، میرا بیٹا اپنے بھائی کے گرد کھڑا تھا لیکن وہ خود محفوظ نہیں رہ سکا۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان نے اپنے بھائی کو ملبے سے نکالنے میں مدد کی لیکن وہ خود ملبے تلے سے باہر نہ آسکے۔ عثمان کی پیدائش زلزلے میں ہوئی اور زلزلے میں ہی وفات پائی۔ میرا دل جل رہا ہے۔

امیر خان
عثمان کے چھوٹے بھائی امیرحان نے بتایا کہ جس رات زلزلہ آیا، ہم دونوں ایک دوسرے سے لپٹ گئے، یہ بہت خوفناک منظر تھا، میں کچھ دیر کے لیے بے ہوش بھی ہو گیا، میں نے عمارت گرنے کی آواز سنی، میرا بھائی وہ میرے پاس ہی پڑا تھا۔ امیرحان کے مطابق میرے والد کی آوازیں باہر سے آرہی تھیں، میری والدہ بھی مسلسل کچھ کہہ رہی تھیں، میں نے اپنی والدہ کو فون کیا تو انہوں نے جواب دیا تو انہوں نے میرے بھائی کے بارے میں پوچھا ۔عثمان کے بھائی نے بتایا کہ اسے عثمان نے باہر نکالنے میں مدد کی اور ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا