449
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان او سوئنگ کے سلطان کہلانے والے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میری تعریف کی جاتی ہے لیکن پاکستانی مجھے فکسر کہتے ہیں۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز اپنی کتاب سلطان کی تقریب رونمائی کے موقع پر سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ چاہتی تھیں کہ میں اپنی زندگی کی کہانی بچوں کو سناؤں ۔
میں نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کتاب میں جھوٹ نہیں بولا، کسی کا پول نہیں کھولا، تمام کھلاڑیوں نے زندگی میں پارٹیاں کی ہیں، ان کے راز افشا کرنا مقصد نہیں تھا، ساتھی کھلاڑی ڈرتے تھے کہ کہیں وہ راز فاش نہ کر دیں۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کتاب میں کرکٹ میں اپنی زندگی اور سیاست کے بارے میں لکھا ہے، پاکستان کرکٹ میں سیاست کی کہانی ہے، قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے سفارشات ہیں۔