دماغ کو صحت مند اور جوان رکھنے میںمدد گار غذائیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دماغ کو جوان رکھنے میں آپ کی خوراک اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ہمارا دماغ جسم کا کنٹرول سینٹر ہے جو دل کی دھڑکن، پھیپھڑوں کو سانس لینے اور چلنے پھرنے، سوچنے اور محسوس کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

دماغ کو اپنے افعال کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے ہماری خوراک سے حاصل ہوتی ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر خوراک دماغ کے لیے فائدہ مند ہے۔تو جانیے غذائی عادات کے بارے میں جو ہمارے دماغ کو جوان رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

چائے یا کافی
کیفین، چائے یا کافی میں ایک جز ہے، دماغ کو توانائی بخشتا ہے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔چائے اور کافی کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ میں اس جز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

کیفین دماغ کو زیادہ چوکنا بناتی ہے، لیکن بہت زیادہ کیفین اس کے برعکس اثر ڈال سکتی ہے۔

قدرتی شکر
چینی دماغی توانائی کے لیے بہترین ایندھن بھی ہے لیکن بازاروں میں دستیاب چینی نہیں بلکہ پھلوں اور سبزیوں میں پائی جانے والی قدرتی مٹھاس اس حوالے سے بہترین ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اورنج جوس یا کسی اور پھل کا رس پینا قلیل مدتی بنیادوں پر یادداشت، سوچنے اور دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔تاہم قدرتی میٹھے کا زیادہ استعمال یادداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

ناشتہ لازمی کریں
اگر آپ جسمانی وزن کم کرنے کے لیے ناشتے سے گریز کر رہے ہیں تو جان لیں کہ یہ عادت دماغ کے لیے نقصان دہ ہے۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ ناشتہ کرنے سے یادداشت اور ارتکاز بہتر ہوتا ہے۔جو لوگ ناشتہ کرتے ہیں وہ اپنے کاموں کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ناشتے میں دودھ یا اس سے بنی اشیاء، انڈے یا جو وغیرہ کا استعمال دماغ کے لیے فائدہ مند ہے۔

مچھلی
مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغی صحت کے لیے اہم ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق ان فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذا فالج اور ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرتی ہے، جبکہ عمر سے متعلق دماغی تنزلی کی شرح کو بھی کم کرتی ہے۔اسی طرح یہ فیٹی ایسڈز بھی یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں۔ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

جگر کی چکنائی کے دماغ پر منفی اثرات

گر یاں
اخروٹ اور بادام جیسے گری دار میوے میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو عمر سے متعلق دماغی تنزلی کو روکتے ہیں۔اگر آپ اپنے دماغ کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو دن میں کچھ گری دار میوے کھانے کی عادت بنائیں۔

سالم اناج
پوری گندم، جو اور بھورے چاول متوازن غذا کے اہم حصے ہیں جو قلبی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ہول اناج میں وٹامن ای ہوتا ہے، جو عمر سے متعلق دماغی نقصان کو روکتا ہے۔

بلوبیری
یہ مزیدار پھل دماغ کو جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ مرکبات سے بچاتا ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق بلیو بیریز کھانے کی عادت الزائمر کے مرض کے خطرے کو کم کرسکتی ہے۔جانوروں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ بلیو بیریز کا استعمال دماغی پٹھوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور عمر بڑھنے کے باوجود دماغ کو جوان رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں

عمر کے ساتھ دماغ کی تنزلی کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے ؟

متوازن غذا
اگر آپ جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو صحت کے لیے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔کسی بھی چیز کا بہت زیادہ یا بہت کم استعمال دماغی افعال پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
بہت زیادہ کھانا آپ کو تھکاوٹ محسوس کر سکتا ہے، جب کہ بہت کم کھانے سے بھوک کی وجہ سے توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انڈے

انڈے نہ صرف پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں بلکہ اس میں متعدد بی وٹامنز جیسے B6، B12 اور B9 (فولک ایسڈ) بھی پائے جاتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ وٹامنز دماغ کو سکڑنے سے بچاتے ہیں اور ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق روزانہ ایک انڈے کا استعمال اس حوالے سے بہترین ثابت ہوسکتا ہے تاہم کسی بھی بیماری کی صورت میں بہتر ہے کہ کسی ڈی سے رجوع کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

دماغ کو ڈسٹ بن نہ بنائیں ،باتوں میں الجھناچھوڑ دیں

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca