ترکی کا ریسکیو آپریشن ختم نے کا اعلان ،ہلاکتوں کی تعداد 4600 سے تجاوز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی نے زلزلے سے متاثرہ بیشتر صوبوں میں لوگوں کو بچانے کے لیے جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی میں زلزلے کے 12 دن بعد ایک بچے سمیت 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا،ترکی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی تنظیم AFAD کے سربراہ یونس شیراز نے بتایا کہ ترکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار 642 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیفاکامتاثرین زلزلہ کیلئے 1 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

دوسری جانب شام میں زلزلے سے اب تک 5800 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔یونس شیراز نے کہا کہ ہمیں تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کا سامنا ہے، زلزلے اور آفٹر شاکس سے ہونے والے نقصانات کے اثرات صرف 11 صوبوں تک محدود نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد 5700 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

ترکی اور شام میں زلزلہ ، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز

عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق ترکی اور شام میں 26 ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ترکی میں زلزلے سے 84 ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ ایک اندازے کے مطابق 35 لاکھ اپارٹمنٹس تباہ ہوئے۔دنیا کے 80 ممالک کے 11,500 کارکن اس وقت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca