ترکی اور شام ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھے ، 3افراد جاں بحق ،600 زخمی 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 4 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ یہ علاقے پہلے ہی 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے متاثرہ ہیں ۔

ترکی اور شام میں پیر کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شام میں 470 اور ترکی میں 213 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ امدادی کام جاری ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکی کے صوبے ہاتائے میں سڑک پر نصب عمارتیں اور بجلی کے کھمبے ڈول رہے ہیں۔

شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔اطلاعات کے مطابق مصر اور لبنان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔واضح رہے کہ ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 2 ہولناک زلزلوں میں 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔