اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں بارشیں ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤ پالو کا علاقہ ساؤ سبسٹیاؤ زیر آب ہے اور مٹی کے تودے گرنے سے پتھروں پر بنے مکانات منہدم ہوگئے، درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور شاہراہیں زیر آب آگئی ہیں۔
ساحلی علاقوں میں 300 سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ 250 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد امدادی کارکنوں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤ پالو کے گورنر نے چھ متاثرہ شہروں میں 180 دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
433