سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، خودکش حملہ آور، اس کے ساتھی اور 4 سہولت کار گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور، اس کے ساتھی اور 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق ہرمز، سپین وام، کھدری اور میر علی کے دیہات سے ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں رواں سال اب تک دہشت گردوں کے 28 سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے زیادہ تر کرک، ہنگو، کرم اور تل کے مدارس میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

سیکیورٹی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت تحقیقات کے بعد مدارس کا انتخاب کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com