174
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں 72 سالہ شخص سمیت 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق 7 زخمی فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس خطرناک صورتحال کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم سے کم 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔