اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہاں ہے۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں، پاک امریکا سرمایہ کاری کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کئی دہائیوں سے پاکستان میں سرفہرست سرمایہ کار رہا ہے، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
مذہبی آزادی کے بارے میں تشویش بھارت تک پہنچا دی گئی ہے ،نیڈ پرائس نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان کے ساتھ ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً پچاس فیصد اضافہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں، طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔