270
ارٍدو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر نے ماسٹر کارڈ کے سابق سربراہ اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کی جانب سے بھارتی نژاد امریکی اجے بنگا کی تقرری کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات کو ممکن بنانا ہے۔
اس موقع پر صدر بائیڈن نے کہا کہ بنگا کو عالمی رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔دوسری جانب جرمنی بھی ورلڈ بینک کے سربراہ کے لیے نامزدگی کی توقع کر رہا ہے جب کہ جرمنی نے ایک خاتون کو ورلڈ بینک کا سربراہ بنانے کی وکالت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے بنگا کی تقرری مئی تک ہونے کا امکان ہے جب کہ ماحولیاتی اصلاحات کے تنازع کے درمیان عالمی بینک کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ ملپاس نے گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔