228
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر 97 پیسے کی کمی سے 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔
آج جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور ڈالر 43 پیسے سستا ہو کر 260.50 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 269 روپے کا ہو رہا ہے۔