196
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے گوانتاناموبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کر دیا۔
پینٹاگون کے مطابق عبدالربانی اور محمد ربانی کو 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک یمنی شہری جو بغیر کسی الزام کے 20 سال سے گوانتاناموبے میں قید ہے بائیڈن سے اپنی رہائی کی اپیل کر رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق عبدالربانی کو القاعدہ اور ان کے بھائی محمد ربانی کو القاعدہ کے مرکزی رہنما کو مالی اور سفری سہولتیں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پینٹاگون کے مطابق 2 افراد کی منتقلی کے بعد گوانتاناموبے جیل میں قید افراد کی تعداد کم ہو کر 32 ہو گئی ہے۔