اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز پنجاب سے منتقل کرنے کے معاملے پر پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دینے کا فیصلہ دو مختلف اجلاسوں میں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 45 کروڑ روپے کے اخراجات ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں معاملہ زیر بحث آیا، اخراجات کا مطالبہ واپس نہ لیا گیا تو پی ایس ایل کے میچز
کراچی میں کرائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل کرنے کے انتظامات شروع
کر دئیے، نئے شیڈول پر فرنچائزز سے بھی بات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے
اخراجات کی ادائیگی کا مطا لبہ واپس نہ لیا گیا تو میچز کراچی میں کرائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے مطالبہ تسلیم نہ کیاتو نیوزی لینڈ سیریز کے میچز پنجاب میں نہیں ہوں گے۔