اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش، شہری یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
آسٹریلیا کے ایک دور افتادہ قصبے میں بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں گریں رہائشی یہ غیر معمولی منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حیرت انگیز مناظر جنوب مغربی آسٹریلیا میں صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع قصبے لجامانو میں دیکھے گئے۔
گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2010 میں شہر میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلیاں چھوٹے سائز کی تھیں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتنوں میں ڈال دیا ۔
لجامانو کے کونسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان قصبے کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا، مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ تیز بارش ہوگی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو اہل علاقہ نے آسمان سے مچھلیاں بھی گرتی دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلی چھوٹے سائز کی تھی جسے مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتن میں ڈال دیا۔ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیاں یا دیگر چھوٹے آبی جاندار لے جاتے ہیں اور پھر ہوا کے ذریعے آسمان سے گرتے ہیں۔
کچھ لوگوں نے ایسی غیر معمولی بارش کو ‘خدا کی طرف سے ایک نعمت قرار دیا۔