177
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر فوج کے اخراجات میں 35 فیصد اور فوج کے یوٹیلیٹی بلوں میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دفاعی بجٹ میں راشن اور اشیائے خوردونوش پر اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، دفاعی اور فوجی ساز و سامان کی درآمد مقامی کرنسی یا کرنسی سو اپ کے تحت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تربیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن میٹنگز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہر قسم کے اخراجات میں کمی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔