199
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے روسی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس پیرس میں ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے رشین فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں مراکش اور کمبوڈیا کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔