176
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاک افغان طورخم بارڈر کراسنگ 6 روز بعد بحال کر دی گئی ۔
حکام کے مطابق طورخم بارڈر کراسنگ پر تجارتی سرگرمیاں 6 روز کی معطلی کے بعد بحال ہوگئیں جس کے بعد بارڈر کراسنگ کو مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔
حکام کے مطابق مال بردار گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت شروع ہو گئی ہے تاہم گزشتہ شام پیدلوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 6 روز قبل افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا جس کے باعث ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔