172
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی جوش لٹل انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرک انفو کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر جوش لٹل کو جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پریٹوریا کیپٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا۔
انجری کے باعث انہیں فوری طور پر آئرلینڈ منتقل کر دیا گیا ہے، انہیں پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب وہ ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
جوش لٹل کا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے ساتھ بھی معاہدہ ہے اور توقع ہے کہ وہ آئی پی ایل کے آغاز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ وہ موجودہ آئرلینڈ کی قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں آئی پی ایل میں خریدا گیا ہے۔