198
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے ایک جنگی طیارے نے امریکی بحریہ کے طیارے کو خبردار کیا کہ ‘ہوشیار رہیں ۔
آپ چینی سرحد سے 12 ناٹیکل میل دور ہیں، مزید آگے مت جائیں ورنہ آپ ذمہ دار ہوں گے ۔
امریکی پائلٹ نے جواب دیا کہ وہ محفوظ فاصلے پر ہیں اور مغرب کی طرف جارہے ہیں۔دونوں طیارے ہوا میں ایک دوسرے سے 500 فٹ کے فاصلے پر تھے ۔
میزائلوں سے لیس چینی جنگی جہاز نے امریکی پائلٹ کو کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد امریکی جہاز مغرب کی جانب روانہ ہوگیا۔امریکی طیارے میں امریکن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے عملے نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔