320
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری ہوگئے۔
قذافی اسٹیڈیم میں چوروں نے پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے نصب لاکھوں روپے مالیت کے 8 کیمرے چوری کرلیے۔
پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، کیمروں کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی بنایا گیا۔دوسری جانب تھانہ گلبرگ پولیس نے چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے۔ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے لیکن تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
واضح رہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار تندہی سے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔