اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اللہ تعالی نے دنیا میں انسان ، چرند پرند سمیت بہت سے مخلوقات کو پیدا کیا ۔
دنیا میں بہت سے مخلوقات ہیں جنہیں دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے ان میں کچھ کا ذکر یہاں کیا جاتا ہے
ایلین اسپائیڈر، اجنبی مکڑا
نیویارک کی سائراکیوز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سینکڑوں نئے دریافت ہونے والے پودوں اور جانوروں میں سے دس عجیب و غریب مخلوقات کا انتخاب کیا ہے۔ یہ مکڑی دشمن سے بچنے کے لیے ٹائر کی طرح گھومتی ہے۔
بچے دینے والی مینڈک
یہ دنیا میں مینڈک کی واحد نسل ہے جو انڈوں کی بجائے انسان نما بچے پیدا کرتی ہے۔ ان کا تولیدی نظام انسان سے بہت ملتا جلتا ہے۔
پتھر پر اگنے والا پودا
یہ پودا طویل عرصے سے میکسیکو میں کرسمس کی سجاوٹ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے لیکن اب سائنسدانوں کی نظروں میں آ گیا ہے۔ موسم سرما میں پیدا ہونے والا یہ پودا پتھر پر اگنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹہنی کی طرح کا کیڑا
یہ ٹہنی نما کیڑا پچھلے سال تک محققین سے پوشیدہ رہا۔ اس کی لمبائی پچیس سینٹی میٹر تک ہے۔ بھورے رنگ کے اس کیڑے کی شکل چھڑی جیسی ہوتی ہے۔
پلو مچھلی /سمندر میں ہل چلاتے مچھلی
یہ مچھلی سمندر کی ریت میں اس طرح اپنا گھر بناتی ہے کہ ریت میں ہل چلا نے کا گمان ہوتا ہے ۔ بعض اوقات یہ ریت کی لکیریں سطح سے دو میٹر بلند ہوجاتی ہیں۔ یہ مچھلی اس مقصد کے لیے اپنی طاقتور دم کا استعمال کرتی ہے۔ اس لیے اسے پلو مچھلی بھی کہا جا سکتا ہے۔
خوبصورت گھونگا
اس گھونگھے کو گزشتہ سال کی سب سے خوبصورت دریافت کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ جاپان کے سمندر میں پائے جانے والے اس چھوٹے سے گھونگے کی جسامت سترہ سے اٹھارہ سینٹی میٹر کے درمیان ہے اور یہ سرخ، سفید، نیلے اور سنہری رنگوں میں آتا ہے۔
دوبارہ دریافت ہونیوالی مخلوق
یہ مخلوق بہت پہلے ناپید ہو گئی تھی تاہم اس کی باقیات گزشتہ سال دریافت ہوئی تھیں۔ اندازوں کے مطابق 300 کلو وزنی اس جانور کی چونچ لمبی تھی اور اس کے پر بھی تھے لیکن یہ اڑ نہیں سکتا تھا۔
اسٹونی مونگا/ پتھریلا مونگا
مرجان کی پچاس اقسام دریافت ہو چکی ہیں۔ اس بڑے پتوں والی مونگ کی جڑیں سطح زمین سے اوپر رہتی ہیں اور یہ فلپائن کے صرف ایک جزیرے پر پائی جاتی ہے۔
پراسرار مخلوق
یہ ننھی مخلوق کھمبی کی طرح نظر آتی ہے لیکن سائنسدان ابھی تک یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ اصل میں کیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ جیلی فش کی قسم ہے، مرجان یا کوئی اور چیز۔ امید ہے کہ محققین کو اس سوال کا جواب جلد ہی مل جائے گا۔
ماں کی محبت
یہ شہد کی مکھی آپ کو مختلف نہ لگتی ہو لیکن اس کا رویہ غیر معمولی ضرور ہے۔ یہ اپنے انڈوں کے لیے ایک چھوٹا سا حجرہ بناتا ہے اور اس میں ایک مردہ مکڑی بھی رکھتا ہے۔ اسی طرح، دوسرے کمرے میں، وہ مردہ ٹکیاں جمع کرتی ہے، لیکن وہ ایسا کیوں کرتی ہے، ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔