فرانسیسی صدر اپریل میں چین کا دورہ کرینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے تاکہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے صدر شی جن پنگ سے مدد لیں۔

فرانسیسی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین نے 12 نکاتی پیپر شائع کیا تھا جس میں یوکرین میں جنگ بندی اور روس اور یوکرین کے درمیان ایک سال سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے سیاسی تصفیہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ چین روس اور یوکرین کے درمیان امن کی کوششوں میں مصروف ہے جو کہ اچھی بات ہے تاہم مکمل امن کے لیے روس کی جارحیت اور اپنی فوجوں کا انخلا ضروری ہے۔

صدر ایمانوئل میکرون نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ روس یوکرین کے ان علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلا لے اور اپنے شہریوں کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرے۔

فرانسیسی صدر نے خواہش کا اظہار کیا کہ چین روس پر دباؤ ڈالنے میں ہماری مدد کرے کہ وہ کبھی کیمیائی یا جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com