توشہ خانہ کیس: عمران خان پیش کیوں نہیں ہو سکتے؟ عدالت کا اظہار برہمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ان کے وکیل نے سماعت 5 روز کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا

۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق فوجداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سعد حسن بطور وکیل پیش ہوئے۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن اور عمران خان کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں، وکیل رہیں، ترجمان نہ بنیں۔علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کچھ دیر پہلے لاہور سے روانہ ہوئے ہیں، انہیں آج جوڈیشل کمپلیکس کی دو عدالتوں میں پیش ہونا ہے، وہ آج اس عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔عمران خان کے وکیل نے سماعت 5 روز تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طریقہ ہے عمران خان دو کورٹس میں پیش ہو سکتے ہیں کچہری میں نہیں ، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہو جائیں گے ادھر کے کیلئے ٹائم نہیں بچے گا ۔ یہ کونسا ، طریقہ کیا ہے، فرد جرم یہیں دائر کرنی ہے، ادھر آؤ، فرد جرم داخل ہو جائے اور پھر چلے جائیں۔جج کے ریمارکس پر علی بخاری نے کہا کہ خواجہ حارث اس کیس میں عمران خان کے وکیل ہیں، وہ آج اس عدالت میں پیش ہونے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو آج پھر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com