321
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اٹلی کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں پاکستان کی معروف خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل ہیں۔
اٹلی کشتی حادثہ میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے ،کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ شاہدہ رضا بھی سہانے اپنی پلکوں پر مستقبل کے خواب لیے ترکی سے اٹلی جا رہی تھی۔
کھیلوں کے حلقوں میں چنٹو کے نام سے مشہور شاہدہ رضا پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی اہم رکن تھیں، جب کہ وہ پاکستان ریلوے کے لیے ڈیپارٹمنٹل ہاکی بھی کھیلتی تھیں۔
شاہدہ رضا فٹ بال کی بہترین کھلاڑی بھی تھیں اور خواتین کے فٹ بال میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتی رہیں۔ شاہدہ رضا ایک شیر خوار بچی کی ماں بھی تھیں تاہم اس حادثے میں ان کی بیٹی ان کے ساتھ نہیں تھی۔
دریں اثناء پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر، سیکرٹری جنرل سید حیدر حسین، پی ایچ ایف ویمن ونگ سید شہلا رضا، تنزیلہ عامر چیمہ اور دیگر نے شاہدہ رضا کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔